Saturday, October 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز

فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیکہا ہیکہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ لاہور میں نیشنل سکیورٹی اور وارکورس کے وفد سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی خوشحالی میری اولین ترجیح ہے ، گڈگورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،گڈگورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بیلوث اور بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کو فوقیت دے رہی ہوں، پنجاب نے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا، پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔