اسلام آباد (سب نیوز )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ضیاء حسین کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ لاہور،منیزہ خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد،ایاز احمد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔احکامات کے مطابق ڈاکٹر اختر عباس کو ڈائریکٹر ڈریپ اسلام آباد،ڈاکٹر غضنفر کو ڈائریکٹر ڈریپ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔خالد محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈریپ اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔


