Saturday, October 4, 2025
ہومپاکستانپنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

فتح جنگ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی دبنگ کاروائیاں جاری ،آٹا چوکر وغیرہ کے 20 ٹرک سمگل ہوتے ہوئے پکڑنے کے بعد آج پھر سات ٹرک پکڑ لیے ۔

تفصیلات کے مطابق دبنگ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود اور ڈی ایس پی اسلم ڈوگر کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی اور ڈھوک سیداں سی پیک انٹرچینج کے پاس آج پھر ناکہ لگا کر آٹے کے سات ٹرک سمگل ہوتے ہوئے پکڑ لیے صوبہ پنجاب سے دیگر صوبوں کو سمگل ہونے والی آٹے کی بہت بڑی کھیپ پکڑی جانا ایک تحسین امیز اور دلیرانہ کوشش ہے کیونکہ اس طرح صوبہ پنجاب کے وسائل اور اثاثوں میں تیزی سے کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔
اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل ہے اور محنتی اور ذمہ داران افسران کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

اس سلسلہ میں جب چودھری شفقت محمود کا موقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آج صبح پھر میں نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں جو کہ آٹا سمگل کر رہی تھی کو تحویل میں لے کر پابند کر دیا اور پہلے سے پکڑی گئی گاڑیوں کی طرح پولیس سکواڈ کے ہمراہ محکمہ فوڈ راولپنڈی کو بھجوا دی جائیں گی ۔

تحصیلدار چودھری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا کی نگرانی میں سی پیک ڈھوک سیداں پر محکمہ فوڈ محکمہ پولیس اور محکمہ مال کی مشترکہ چیک پوسٹ بنائی جائے گی تاکہ غیر قانونی سمگلنگ روکی جا سکے ۔
آٹا سمگلنگ کی اتنی بڑی کھیپ پکڑے جانے کے بعد سفارشوں کا تانتا بند گیا لیکن چودھری شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سفارشیوں نے غلط بندے کا انتخاب کیا ہم میرٹ پر کارروائی کریں گے اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر ڈپٹی کمشنر را عاطف رضا اور ڈی پی او اٹک سردار موارھن خان کی نگرانی میں میرٹ پر کارروائی جاری رہے گی اور کسی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے گا ۔
اہل علاقہ نے اتنی بڑی اینٹی سمگلنگ کاروائی پر مذکورہ افسران کو داد تحسین پیش کی اور امید ظاہر کی کہ علاقہ بھر میں میرٹ پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔